ًمنظور پشتین اور نواز شریف

منظور پشتین نے کراچی جلسے میں کہا کہ یہ پرویز مشرف تھا جس کے ایک ” یس ” نے ملک کو جنگ میں دھکیل دیا اور آج تک خود کش حملے ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔
اس بات کو آگے بڑھاتے ہوئے عرض ہے کہ پشتون قوم پرستی کی وہ لہر جو بڑی حد تک پاکستانیت میں ضم ہورہی تھی اسی نالائق و ظالم مشرف کے جبر کے نتیجے میں جدید و موثر انداز میں ابھر کر سامنے آچکی ہے ۔۔۔۔۔۔

منظور پشتین یا محسن داوڑ وغیرہ کی تقاریر گہری فکر آئین کی بالادستی اور قانون کے دائر ے میں ہوتی ہیں حالیہ جلسے میں محسن داوڑ نے کہا کہ وہ مزار قائد پہ جلسہ کرکے پیغام دینا چاھتے تھے ساتھ ہی وہ قائد اعظم سے سوال کرتے کہ ہم تو غدار ہیں لیکن آپ کے مزار میں موجود مادر ملت کو کیوں ایجنٹ کہا گیا ؟؟؟
بلاشبہ ، پی ٹی ایم کے اسٹیج پہ ایسے عناصر کی تقاریر ہوتی ہیں جنہیں لاپتہ افراد سے دلچسپی ہے نا پاکستان سے یہ وہی بدبخت ہیں جو قبائل میں پاکستانی فوج کے آپریشن جبکہ افغانستان میں نیٹو و امریکی حملوں کے حامی و مددگار تھے ، یہ عناصر کئی برس سے لگے ہوئے ہیں لیکن انہیں پشتونوں نے لفٹ نہیں کرائی اور اب انہیں بات کرنے کی جگہ مل چکی ہے ، ان نسل پرستوں کا مقصد بس پنجاب کو گالی دینا ہی ہے ان لوگوں میں محمود خان اچکزئی کی فکر سے متاثرہ افراد کی اکثریت ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ پشتین و داوڑ اور علی وزیر کی تقاریر سخت ہونے کے باوجود نفرت نہیں پھیلاتیں بلکہ وہ تمام اس آئین کے نیچے بات کرتے ہیں جسے پاکستانی آمر و جمہوریوں نے ملکر تشکیل دیا ۔۔۔۔

میرا خیال ہے کہ پاک فوج کئی اطراف سے دباو میں ہے پہلی بار پنجاب سے بلند آھنگ بغاوت ہورہی ہے ، منظور پشتین ان طاقتور ریاستی عناصر کو کٹہرے میں لانے کی بات کر رہا ہے جنکے بارے میں بات کرنا بہت مشکل تھا ، بلوچ علیحدگی پسند یورپ و امریکہ میں بیٹھ کر منظم و مربوط مہم چلا رہے ہیں خود بلوچستان میں حالات بہت حساس ہیں ۔

اس صورتحال میں بہت بہتر ہوگا کہ اسٹیبلشمنٹ عدلیہ اور پارلیمان کے مابین "گریٹ ڈیبٹ ” ہو جس کا مشورہ رضا ربانی نے دیا تھا ، سردست یہی مسائل کا حل ہے ۔۔۔
معاملہ صرف اتنا سا ہے کہ ہر ایک فریق کو اپنے حصے کی غلطیاں تسلیم کرکے سزا و معافی تلافی کے عمل یا کچھ بھی اور کرکے آگے بڑھنا ہوگا ورنہ صورتحال کہیں بھی بہتر نہیں لگ رہی { پی ٹی ایم بھی اس حوالے کیمشن کا مطالبہ کر چکی } ۔۔۔

پڑوسی ممالک سے پاکستان کے تعلقات کشیدہ ہیں عالمی سطح پہ ہمارے پاسپورٹ کی کیا اوقات ہے بتانے کی ضرورت نہیں امریکہ سے معاملات پہلے جیسے نہیں رہے اندرون ملک فوج کے خلاف آوازیں بڑھتی جارہی ہیں ان حالات میں باھم بیٹھے بغیر حل نکلنا مشکل ہے ۔۔۔۔۔
اس ساری صورتحال میں نواز شریف نے پشتین سے ملاقات یا انکے جلسے میں شرکت کرلی تو سوچیں بات کہاں سے کہاں نکل جائے گی ؟؟؟؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے