(ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کو نواز شریف کے بیان پر تحفظات

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ نے شہباز شریف سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران نواز شریف کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں پارٹی کو درپیش مشکلات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں ارکان نے شہباز شریف کے سامنے اپنی مشکلات کا ذکر کیا اور موقف اپنایا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد ماحول کافی ناسازگار ہو گیا ہے جس کے باعث الیکشن مہم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، رہنمائی فرمائیں ایسے حالات میں ہم کیا کریں۔ شہباز شریف نے ارکان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے تحفظات اور تجاویز نواز شریف تک پہنچاوٴں گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے