بجلی بحران کے باوجود پاور ڈویژن کے سیکریٹری چھٹیوں پر روانہ

سیکریٹری پاور ڈویژن یوسف نسیم کھوکھر کے الیکٹرک سمیت دیگر جاری متنازعات پر اختلافات اور توانائی منصوبوں پر جاری حکومتی معاہدوں کے باوجود چھٹیوں پر چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 22 گریڈ کے افسر یوسف نسیم کھوکھر 14 روزہ چھٹیوں پر چلے گئے، اور یہ تقریباً اتنے ہی دن ہیں جتنے حکومتی مدت ختم ہونے کا وقت ہے۔

خیال رہے کہ سیکریٹری پاور ڈویژن ایسے وقت میں چھٹیاں لے کر چلے گئے جب ملک میں چند روز قبل ہی بہت بڑا پاور بریک ڈاؤن آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری حکومتی مدت پوری ہونے سے قبل کچھ پالیسی مسائل کو حل کرنا چاہتے تھے، تاہم سیکریٹری کی جانب سے اس معاملے میں حوصلہ افزائی نہ ہونے پر نالاں تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 4 سے 5 ماہ کے دوران پاور ڈویژن کے حکومتی اور انتظامی سربراہان کے درمیان تنازعات جاری ہیں۔

سابق احتساب بیورو چیف سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس دوران 4 بڑے مسائل سامنے آئے تھے جن میں جامشورو پاور پلانٹ کی نیلامی، اعلیٰ درجے کی میٹر پیمائش کا خاتمہ، کے – الیکٹرک کے مسائل اور پنجاب میں ایل این جی کے توانائی منصوبے شامل ہیں۔

یوسف نسیم کھوکھر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت کے دوران دوسرے پاور سیکریٹری ہیں جن کے حکومت کے ساتھ دوریاں پیدا ہوئی ہیں، ان سے قبل گزشتہ برس مارچ میں حکومت نے یونس داغا کو سیکریٹری پانی و بجلی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن یوسف نسیم کھوکھر اس بات سے ناخوش تھے کہ ان کے بیرونِ ملک دورے کے دوران ادارے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو خط لکھا تھا جس میں کے – الیکٹرک کے نرخ بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی تھی اور اس تجویز نے ریگولیٹر کو کے الیکٹرک کے نرخ 70 پیسہ بڑھانے پر مجبور کردیا تھا۔

بعدِ ازاں سیکریٹری پاور ڈویژن نے ادارے کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کے لیے نیپرا کو ایک خط لکھا تھا کہ انہوں نے صارف کے سیع تر مفاد میں نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس خط پر ریگولیٹر کا فیصلہ ابھی تک نہیں آیا۔

پاور سیکریٹری کی چھٹیوں کے حوالے سے جب خود یوسف نسیم کھوکھر، وزیرِ تونائی اویس احمد لغاری، اور ترجمان وزارتِ توانائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران 10 وفاقی سیکریٹریز چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جن میں سیکریٹری انسانی حقوق رابیہ جاویری آغا اور سیکریٹری انفارمیشن سردار احمد نواز سکھیرا شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے