سبیکا شیخ کی نمازجنازہ حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا

کراچی: پاکستان کی ہونہارطلبہ سبیکا شیخ کی نمازجنازہ اداکردی گئی جب کہ نماز جنازہ کے موقع پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری گراؤنڈ میں تعینات ہے۔

میڈیا کے مطابق پاکستانی طلبہ سبیکا شیخ کی نمازِجنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پرادا کردی گئی، نمازِجنازہ کی امامت وفاقی اردو یونیورسٹی کی مسجد کے مولانا حافظ اقبال نے کرائی جب کہ تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کی جائے گی۔ سبیکا کی نمازِجنازہ میں رشتے دار،اہلِ علاقہ سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد اور سیاسی رہنما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سے قبل سبیکا عزیزشیخ کی میت ترکش ایئرلائن کی پروازٹی کے 708 کے ذریعے صبح 4 بجے کے قریب کراچی پہنچی، رہنما پی ایس پی ارتضی فاروقی اورندیم راضی نے والد عزیزشیخ اورتایا کے ساتھ سبیکا شیخ کی باڈی ریسیو کی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف کے اہل کاروں نے سبیکا کی میت کو سلامی دی۔

واضح رہے کہ سبیکا گزشتہ ہفتے ٹیکساس کے اسکول سینٹا فے میں، اسکول کے ہی ایک 17 سالہ سفید فام طالب علم کی اندھا دھن فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی، 17 سالہ سبیکا اسکالرشپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھی جب کہ سبیکا کو 9 جون کو وطن واپس آنا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے