کیا شیطان واقعی قید ہے؟

دنیا بھر میں ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ہی حالات ، واقعات و موضوعات بدل جاتے ہیں ، اللہ کریم نے فرمایا میرا مہینہ ہے ، اس میں برکت ، رحمت و مغفرت ہے اس مہینے میں شیطان جکڑ دئیے جاتے ہیں ، جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں ،

ہم بھی موضوع بدل رہے ہیں ، جیسا کہ اوپر حوالہ دیا گیا ہے کہ شیطان جکڑ دئیے جاتے ہیں تو یقینا جکڑ دئیے جاتے ہونگے لیکن کیا کچھ شیطان نہیں بھی جکڑے جاتے ؟ میں نے سوشل پر مولانا صاحب ) انجینئر محمد علی مرزا ( کی گفتگو سنی کہہ رہے تھے یہ مدرسے لواطت خانے ہیں ، بات عجیب تھی لیکن رات کو سوشل میڈیا پر سنی ہوئی تقریر صبح سچ ثابت ہوئی ، ماہ مبارک رمضان کے 5 ویں روزہ کو ایک مدرسے کے مولوی نے روزے کی حالت میں اپنے ہی مدرسے کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، اس ظلم کے باعث بچے کی حالت بگڑ گئی ، اگر شیطان جکڑا ہوا تھا تو یہ کونسا شیطان غالب آ گیا تھا ؟ خیر میں یہ تو نہیں کہتا کہ اس کا شیطان نہیں جکڑا گیا تھا ہاں اس سماج و انسانیت دشمن نے جا کر اپنے شیطان کو خود ضرور آزاد کروایا ہوگا کہ میرا اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ، کیونکہ ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان کو مقرر کیا گیا ۔

موضوع پھر بدلتے ہیں ، ماہ رمضان میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ نمازی بن جاتے ہیں توان پر تنقید کی جاتی ہے کہ ایک ماہ کے نمازی ، کوئی داڑھی بڑھا لے تو بھی تنقید ، کوئی لڑکی سکارف لینا شروع کر دے تو بھی اسکو عجیب و غریب کمنٹس سننے کو ملتے ہیں ، کوئی روزہ رکھنے لگ جائے تو بھی تنقید، ارے بھائی اگر ماہ کےلئے ان کے شیطان جکڑے گئے ہیں تو آپ کو کیا مسلہ جکڑے رہنے دیجئے ہو سکتا ہے یہی 30 دن کارگر ثابت ہوں اور اسکی زندگی بدل جائے نہ بھی بدلے تو بھی ایک ماہ تو اسکو اپنے خدا سے قربت کے لمحے گزارنے دئیے جائیں۔

موضوع کو پھر بدلتے ہیں ، یہ ماہ رمضان کی بابرکت ساعتوں کا اثر تجارت کرنے والی غیر مسلموں پر مسلمانوں کی نسبت زیادہ کیوں ہوتا ہے ،، آپ دیکھیں گے کہ ماہ رمضان کے 15 دن گزرنے کے بعد سارے غیر مسلم برانڈز پر تو سیل لگی ہوگی لیکن ساتھ ہی 15 روزے گزرنے کے بعد عید منانے کےلئے پہناوں سمیت دیگر لوازمات کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرتی نظر آئیں گی ، مرغ فروش سے لیکر چوڑیاں بیچنے والے تک سب ہی ماہ رمضان کی متبرک گھڑیوں سے کئی گنا زیادہ کماتے ہیں ، اس سے یہ تو معلوم ہوا کہ صرف ثواب ہی زیادہ نہیں کمایا جاتا ، بلکہ منافع بھی اس مہینے کئی گنا زیادہ کمایا جاتا ہے ، میرا نہیں خیال کہ اس میں بھی شیطان کا عمل دخل ہے ، ہاں انسان کا، کچھ کہہ نہیں سکتے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے