کیا پاکستان بھی ہنگری بننے جا رہا ہے .

چند سال پہلے کی بات ہے میں دبئی میں ہنگری یورپ کی ایک کمپنی میں کام کرتا تھا ، وہاں میرے ساتھ ہنگری کا ایک انجنئیر میرا کولیگ تھا ، اُس کے ساتھ میری کافی بات چیت تھی ،
ایک دن ہم لوگ پیکٹ والی لسی پی رہے تھے ، جسے وہاں مقامی زبان میں لبن بولتے ہیں ،
میں نے اسکو بولا کہ یہ لسی ہم گھر میں بناتے ہیں ، وہ بڑا حیران ہوا، بولا کیسے ،
میں نے اسے کہا کہ ہم لوگ دہی سے لسی اور مکھن نکالتے ہیں ، وہ اور بھی حیران ہو گیا ، کہنے لگا یہ کیسے ممکن ہے ، میں نے بولا ہم گائے کا دودھ نکال کر اسکا دہی بناتے ہیں ، پھر صبح مشین میں ڈال کر مکھن اور لسی الگ الگ کر لیتے ہیں ، یہ ہاتھ سے بھی بنا سکتے ہیں ،
وہ اتنا حیران ہوا جیسے میں کسی تیسری دنیا کی بات کر رہا، ہوں ، کہتا یہ باتیں میری دادی سنایا کرتی تھیں ،
کہنے لگا میری بات لکھ لو تم لوگ بھی کچھ سالوں تک آرگینک چیزوں سے محروم ہونے والے ہو ، میں بولا کیسے ،
کہتا ، ہنگری میں بھی ایسے ہوا کرتا تھا ، پھر ساری معیشت کچھ خاص لوگوں کے ہاتھ میں آ گئی ،
انتظامی معاملات بھی ان کے ہاتھ میں آگئے ،
انہوں نے کوالٹی اور صحت کے حوالے سے میڈیا پر کمپئین چلائی ، اور جتنی بھی آرگینک چیزیں تھیں انکو صحت کے حوالے سے نقصان دہ قرار دے دیا ،
جیسے کھلا دودھ ، کھلی روٹی ، گوشت ، ہوٹل ، فروٹ ، وغیرہ وغیرہ ،
اب کیا ہوا ، برانڈ متعارف ہو گئے ، جو انٹرنیشنل لیول کے میعار کے مطابق ،
گوشت سپلائی کرنے والی کمپنیاں مارکیٹ میں آ گئیں ، انکا گوشت ڈبوں میں اچھی خوبصورت پیکنگ کے ساتھ ملنے لگا ،
اور جو عام بیچنے والے تھے ، ان پر اداروں کے چھاپے پڑنے لگ گئے میڈیا پر انکو گندہ کیا جانے لگا ، نتیجہ کیا نکلا ، گوشت کا کام کرنے والے چھوٹے کاروباری لوگوں کو روزگار سے ہاتھ دھونا پڑا ، اور جو تھوڑے سرمایہ دار تھے ، گوشت سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے انکو اپنی فرنچائزز دے دیں ، اب وہ کمپنیوں کا گوشت فروخت کرنے لگے ،
عام قصائی گوشت والا جانور لے کر ذبح کر کے گوشت صاف کرکے بیچتا ، بڑی بے ایمانی کر تا تو ، گوشت کو پانی لگا لیتا ، اور کمپنیاں کیا کرتیں ، وہ کسی کو نہیں پتہ، پورا جانور مشین میں ڈالتے ، اسکا قیمہ قیمہ کرتے گوبر اور آنتوں سمیت ، !! پھر اس میں کیمیکل ڈال کر صاف کرتے ، اسکو لمبا عرصہ تک محفوظ کرنے کے لیے اور کیمیکل ڈالتے ، پھر اسکے مختلف سائز کے پیس بنا کر پیک کر کے مارکیٹ میں ڈال دیتے اور لوگ برانڈ کے نام پر خریدتے ، باہر رہنے والوں کو گوشت کمپنیوں کا اچھی طرح سے اندازہ ہو گا !!
پھر گدھے کے گوشت کا ڈرامہ میڈیا نے کسی کے کہنے پر رچایا ۔۔۔۔ تاکہ لوگ بڑا گوشت نہ کھائیں اور مرغی کی طرف واپس آئیں ۔۔۔۔ کیا اب ملک میں گدھے ختم ہو گئے ہیں ؟
نہیں !!! بلکہ سیلز ٹارگٹ حاصل ہو رہے ہیں ۔۔۔۔
بھانوں کو شہروں سے کیوں نکالا ؟
تاکہ خالص، تازہ ، سستا دودھ کی جگہ ڈبہ والا دودھ فروخت ہو ۔۔۔۔ جب مطلوبہ ٹاگٹ پورے نہیں ھوئے تو کھلے دودھ کے پیچھے پڑ گئے ۔۔۔۔
اسی طرح دودھ والوں کے ساتھ بھی کیا ؛ پہلے انکو مارکیٹ میں گندہ کیا میڈیا پر کمپئین چلا کر ، پھر انکو اپنی فرنچائز دے دیں ، اور اپنا دودھ بیچنا شروع کر دیا ،
اب مجھے یہ بتائیں ، کہ جو دودھ عام اور چھوٹے فارمر سے آتا ہے ، جو کسی قسم کا کیمیکل نا تو جانور کو کھلاتا ہے ، اور نہ دودھ میں کوئی کیمیکل ڈالتا ہے ، زیادہ سے زیادہ کیا کرے گا ، پانی ڈال لے گا ،،زیادہ ڈالے گا تو وہ بھی لوگوں کو پتہ چل جائے گا ،،،
اور جو نیسلے ملک پیک اور دوسرے ٹیٹرا پیک والے ہیں وہ دودھ کو لمبے عرصہ رکھنے کے لیے کیا کیا کیمیکل ڈالتے ہیں ، اور فارموں میں کیا کیا جانوروں کو کھلاتے ہیں ،،
وہ دودھ صیح ہے یا کسان والا ؟؟
دبئی میں دودھ کی ایکسپائری ڈیٹ جتنی زیادہ ہوگی اتنا زیادہ کیمیکل ہوگا ، اور اتنی قیمت کم ہوگی ،
ایک ہی کمپنی کا دودھ اگر ٹیٹرا پیک میں خریدیں گے تو، تین درہم فی لیٹر قیمت ہے ،،اسی کمپنی کی بوتل فریش والی خریدیں گےتو چھ درہم لیٹر اور آج کل آرگینک دودھ بھی مارکیٹ میں آ گیا ہے، جو چودہ درہم فی لیٹر ہے ،
مجھے یہ بتائیں ، کہ سیدھا دودھ نکال کر چودہ درہم کا بک رہا ہے تو کیا ضرورت ہے ، پیکنگ کر کے تین درہم کا بیچنے کی ،، ؟؟
لوگ اب آرگینک کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ہم بدقسمت برانڈ کے پیچھے پڑ گئے ہیں ،
اب پاکستان میں بھی بڑے بڑے ڈیری فارم بن رہے ہیں ، اور ہر دوسرے روز حکومت دودھ والوں پر چھاپے مار رہی ہوتی ہے، اور میڈیا پر دکھا رہی ہوتی ہے، کہ دودھ میں یہ ملایا وہ ملایا ،، سٹرنگ آپریشن کیے جا رہے ہوتے ہیں ،،
او بھائی ، اگر کاروائی کرنی ہے تو میڈیا پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے ، کیوں لوگوں کا اعتبار اٹھانے کے لیے ذہن تبدیل کر رہے ،
عائشہ ممتاز صاحبہ کو لاؤنج کیا گیا ،انہوں نے بڑے چھاپے مارے دودھ ضائع کیا ، میڈیا میں انکو ہیرو بنایا گیا ،، کیوں؟؟؟
کیونکہ ، جلدی حمزہ ڈیری فارم اور میاں منشاء ڈیری فارم کا دودھ مارکیٹ میں آنے والا ہے ،
پچھلے دنوں میں پڑھ رہا تھا کہ لاہور میں خالص دودھ کی مشینیں لگیں گی ، پیسے ڈال کر خالص دودھ لو ، دودھ سیدھا حمزہ ڈیری سے آئے گا ،،
چھوٹے فارمرز کے اوپر موت منڈلا رہی ہے ، جلد ہی اپنی موت مریں گے ،، اور عوام کیمیکل کھانے کے لیے تیار ہو جائے ،
شوگر ، کاٹن ، پیپر ، سریا ، اسٹیل ، سیمنٹ ، کنسٹرکشن پر قبضہ کے بعد اب ڈیری پر قبضہ کیا جا رہا ہے، غیر میعاری دودھ کا رونا اور محکمہ فوڈ کی میڈیا پر ڈرامہ بازیاں ، یہ سب میاں منشا اور حمزہ شہباز کے ڈیری فارم کے دودھ کو مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں ہیں ،
پہلے عوام کا عام کھلے دودھ سے اعتماد اٹھایا جائے گا ، پھر اپنے پیکنگ والے کیمیکل بھرے دودھ کو آفیشل محکمہ فوڈ سے پاس کروا کے ٹی وی کے ذریعے اسکی خوبیاں بیان کر کے عوام کے ذہن تبدیل کیے جائیں گے ، پھر اپنا دودھ عوام کے معدے میں اور عوام کا پیسہ اپنی جیب میں ،
ہمارا دودھ گیا ، عوام جانے اور ڈاکٹر جانیں ۔!!

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے