چیف جسٹس نے 56 کمپنیز کرپشن کیس میں شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے 56 کمپنیز کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب کی 56 سرکاری کمپنیوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ شہباز شریف خود پیش ہو کر وضاحت کریں کہ سرکاری افسران کو بھاری تنخواہوں پر کیسے بھرتی کیا گیا۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کمپنیوں سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے حکم کے بغیر تو یہاں مکھی بھی نہیں اڑتی، پوچھیں اپنے وزیر اعلی سے کہ وہ کہاں ہیں اور کس وقت عدالت پیش ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے نیب کو 6 کمپنیوں کے سی ای اوز کی جائیداد کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پنجاب حکومت کی 56 پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بدعنوانی اور بھاری تنخواہوں من پسند بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے