انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی گُل بخاری لاہور سے اغواء

انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی گل بخاری کو لاہور سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا.

تٍفصیل کے مطابق وقت نیوز لاہور کا ڈرائیور گل بخاری کو چینل کے اسٹوڈیوز میں لا رہا تھا کہ راستے میں چار سے 6 ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار نامعلوم لوگوں نے چینل کی گاڑی روکی اور گُل بخاری کو گاڑی سے باہر نکلنے کا حکم دیا ۔ پھر ان کی آنکھوں پرپٹی باندھ کر ڈبل کیبن میں ڈال کے انہیں اپنے ساتھ لے گئے ۔

وقت نیوز کے 11 بجے رات کے پروگرام 2V2 کے پروڈیوسر گل شیر کے مطابق گل بخاری ان کے پروگرام میں شرکت کے لیے آ رہیں تھیں ۔

خیال رہے کہ گل بخاری غیر جمہوری قوتوں پر تنقید کے حوالے سے کافی شہرت رکھتی ہیں اور وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں سے اٹھنے والی تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات کی مسلسل حامی بھی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے