غزہ میں ہلاکتیں، برطانوی وزیراعظم کا نیتن یاہو سے اظہار تشویش

برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران غزہ میں فلسطینی مظاہرین کی ہلاکتوں پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ٹیریزا مے نے کہا کہ غزہ میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ تیس مارچ کو غزہ پٹی میں شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک ایک سو سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو کو یہ بھی کہا کہ برطانیہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرتا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران ایک اکیس سالہ فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ اس نوجوان کی جانب سے پھینکے گئے پتھر سے ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا تھا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ واقعہ راملہ کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے تمیمی کے چچا کے مطابق اسرائیلی سپاہی ان کے گاؤں میں داخل ہوئے، جس کے بعد گاؤں والوں نے ان پر پتھراؤ کیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس کے جواب میں مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے