چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج

اسلام آباد: چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھتے ہوئے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست کردی۔

لیگی رہنما نوراعوان نے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پردرخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پرالزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔

واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد درخواست گزارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے