عیدالفطر کی سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر پر 4 سرکاری چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 15 جون بروز جمعہ سے 18 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے لیے 5 چھٹیوں کی سمری تیار کی تھی، جس میں 14 جون سے 18 جون تک چھٹیوں کا کہا گیا تھا تاہم وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں اب 14 جون کے بجائے 15 جون سے 18 جون تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے