تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق عمران خان قومی اسمبلی کے 5 حلقوں سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیداروں کی فہرست جاری کی ہے، چیئرمیں تحریک انصاف 5 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، عمران خان قومی اسمبلی کی نشستوں بنوں 35، میانوالی 95، اسلام آباد 53، لاہور 131 اور کراچی243 سے الیکشن لڑیں گے۔

شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان اور ان کے بیٹے زین قریشی این اے 157 ملتان سے انتخابات میں حصہ لیں گے جب کہ علیم خان لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129، ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چوہدری این اے 131 لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی کو این اے 247 اور علی زیدی کو این اے 244 کراچی سے ٹکٹ دیا گیا، فواد چوہدری این اے 67 جہلم سے انتخابی معرکہ لڑیں گے جب کہ ابرار الحق این اے 78 نارووال اور عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے انتخابی دنگل لڑیں گے۔

پی ٹی آئی 25 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کی شرط پر عمل نہ کرسکی، خیبر پختونخوا سے کسی خاتون کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور صرف صوبائی اسمبلی سے ایک خاتون کو ٹکٹ دیا گیا جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے چالیس سال سے زائد عمر کے 61 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے