نیب کی نواز شریف، مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھ دیا۔

نیب کے خط میں کیپٹن (ر) صفدر، حسن اور حسین نواز کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خط میں نیب کا موقف ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے، فیصلے کے قانونی نتائج کے پیش نظر ملزمان کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔

نیب نے 14 فروری کو بھی نواز شریف سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کر رکھے ہیں، جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس (لندن فلیٹس) ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کو بیگم کلثوم کی عیادت کے لیے لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔

سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف دائر تینوں ریفرنس کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم بھی دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے