جب پیوٹن نے مودی سے آنکھیں پھیر کر ممنون حسین کو دیکھا.

خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اِس ماڑے ماٹھے عالم میں بھی ہم اقوامِ عالم کی ضرورت ہیں ۔ میرا ایمان ہے کہ ستائیس رمضان کی رات صفحہ ہستی پہ جنم لینے والا یہ ملک خدا کا معجزہ ہے ورنہ بھارت میں آج بھی بائیس کے قریب قومیتیں چودہ صوبوں میں آذادی مانگ رہے ہیں مگر برسوں سے لاشیں مل رہی ہیں کشمیر کا حال سامنے ہے ۔ یہ خطہ زمین نہ ملتا تو آج ہندوستان میں گاۓ کے گوشت رکھنے کے شبے میں مارے جا رہے ہوتے ۔
یہ حالیہ ایس سی او اجلاس کی تصویر ہے ایک دن پہلے کی ، ایسا لگ رہا ہے اور یہ امید بندھ رہی ہے کہ پاکستان کی عزت اور وقار بحال ہونے لگا ہے ۔ پیوٹن کا مودی کو نظر انداز کرتے ہوۓ ممنون حسین صاحب کی طرف ہاتھ بڑھانا ، مسقبل کے روشن امکانات کے جھروکے وا کر رہا ہے ۔

پاکستان دنیا کے نقشے میں جس مقام پر واقع ہے یہ بھی کمال کی اسٹریٹجک لوکیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا آج بھی ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتی بس ہم خود اپنے آپ کو نظرانداز کرنا بند کر دیں ۔ کاش ہم بھی ایسے رہنماؤں کو منتخب کریں جو پبلک منی کے ساتھ لوٹ مار نہ کریں ۔ معاشی حالات کو بھی بہتری کی طرف لے جانے کے لئیے سنجیدگی سے پائیدار معیشت کی بنیاد رکھنے والے اقدامات کریں کیونکہ قرض دار کی کوئی عزت نہیں ہوتی ہر پیسہ والے کی ماننا پڑتی ہے ۔

کیا ہمارا حق نہیں کہ ہمیں بھی ایسے راہنما ملیں جن کا کوئی وژن تو ہو ، جو صرف اگلے الیکشن کا ہی نہیں اگلی نسلوں کا بھی سوچیں ۔ جو بھیڑ میں گم ہوتے فرد کو تقسیم کرنے والی ہر گروہ بندی کو پس و پشت میں ڈال کر ہمیں ایک پاکستانی قوم ، ایک جان ایک قالب میں تو ڈھال سکیں ۔ یا ہم سب نے بھی یہ قسم کھالی ہے کہ ہم سب انہی فالٹ لائینز مزید پختہ کرتے رہینگے وہ فالٹ لائینز جو فرد کو فرقوں ، جماعتوں اور صوبوں کے نام پر تقسیم کر دیتی ہیں ، شعیعہ سنی مہاجر بلوچی کے تعویز بنا کر ہمیشہ بھیڑوں کے ریوڑ کی طرح بس چارہ چرتے رہینگے ۔

میرا ایمان ہے کہ یہ ملک خدا کا ایک معجزہ ہے اور وہی اس کی حفاظت کریگا جو ملک سوئی نہیں بنا سکتا اس قوم کو ایٹم بم کا مالک بنا دینا معجزہ نہیں تو اور کیا ہے ۔ اور پھر اس ایٹم کو ہی ہماری سلامتی کا ضامن بنا دیا کہ دشمن سو بار سوچے پاکستان کا شام ، عراق ، افغانستان اور لیبیا جیسا حال بنانے سے پہلے ۔
آج کی اس مبارک رات کے صدقے خدا ہمیں اپنے ملک پر فخر کرنا سکھاۓ اور اسکی بہتری کے اپنی ہر ممکن کوشش کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے