آئین توڑنے والے کو ‘ویلکم’ اور میرا نام ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے، نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین توڑنے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ‘آئین توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے اور جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، اسے ایٹمی قوت بنایا، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے’۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن (ر) صفدر اور بیٹوں حسن اور حسین نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو ایک اور خط لکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے اور فیصلے کے قانونی نتائج کے پیش نظر ملزمان کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔

نیب نے 14 فروری کو بھی نواز شریف سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے