شاہ سلمان کا شہدا ءکیلئے فی کس پونے 3کروڑ امداد کا اعلان

saudi shahسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرم شریف میں کرین حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرین حادثے میں شہیدوں کے لواحقین کے لیے فی خاندان 10لاکھ ریال (پاکستانی 2کروڑ 78لاکھ روپے) امداد دی جائے گی۔اسی طرح حادثے میں معذور ہونےوالوں کیلئے فی کس 10لاکھ ریال (پاکستانی 2کروڑ 78لاکھ روپے)امداد دینے کا اعلان کیا گیاہے۔

حرم شریف میں کرین حادثے کے زخمیوں کیلئےفی کس 5لاکھ ریال(پاکستانی 1کروڑ 39 لاکھ روپے) دینے کا اعلان کیا گیاہے۔تیز آندھی کے دوران حرم شریف میں پیش آئے کرین حادثے میں 111افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے