فائربندی میں توسیع نہیں ہو گی، افغان طالبان

افغان طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر کی جانے والی تین روزہ فائربندی میں توسیع نہیں کی جائے گی۔ ہفتے کے روز افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے طالبان کے خلاف فائربندی میں توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔ طالبان کے ترجمان ذیبح اللہ مجاہد نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ عید کے موقع پر کی جانے والی فائربندی آج شب ختم ہو جائے گی اور طالبان اپنی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے