کوئٹہ، ہرنائی اور گردونواح کے پہاڑی سلسلوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے قریب ہرنائی و گردونواح اور پہاڑی سلسلوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

طغیانی کے باعث ہرنائی، پنجاب قومی شاہراہ پر تین مقامات پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ٹریفک کی معطلی سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور پنجاب کے شہروں ملتان، خانیوال، وہاڑی ،ٹانک، چیچہ وطنی، راجن پور اور پاکپتن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج مردان، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی،گجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے