الیکشن 2018:عمران خان،عائشہ گلالئی اورشاہد خاقان عباسی آج ایک ساتھ طلب

اسلام آباد کے حلقہ این اے تریپن میں امیدواروں کی اسکروٹنی آج ہوگی ۔ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، عائشہ گلالئی اوردیگر امیدواروں کوطلب کیاہے۔

عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے حلقہ این اے 53 سے کاغذات جمع کرانے والے تمام امیدواروں کو اسکروٹنی کیلئےآج طلب کیا ہے۔

عمران خان، شاہد خاقان عباسی، بیرسٹر ظفر اللہ اور مہتاب عباسی کے علاوہ عائشہ گلالئی نے بھی اس حلقہ سے کاغذات جمع کرا رکھے ہیں۔

عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر عبد الوہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔ عمران خان کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے ساتھ اعتراضات کا جواب بھی دینا ہوگا۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان کے پیش ہونےکاامکان ہے۔

اس حلقے سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 جون کو جاری کی جائےگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے