بیگم کلثوم نوازکیلئے ڈاکٹرزنے آج کادن انتہائی اہم قراردے دیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی طبیعت بدستور ناسازہے۔ ڈاکٹروں نے آج کا دن انتہائی اہم قرار دے دیا۔ وینٹی لیٹرسے ہٹائے جانے کا فیصلہ ہوگا۔ حسین نواز کہتے ہیں والد کو والدہ کے پاس رہنا چاہیئے۔

لندن کے ہارلے کلینک میں زیرعلاج کینس کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نوازکی حالت سنبھل نہ سکی۔ پندرہ جون کو دل کے دورے کے بعد وینٹی لیٹر پر منتقل کی جانے والی بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا کہنا تھا کہ جب تک اُن کی والدہ ٹھیک نہیں ہوجاتیں نوازشریف کو ان کے پاس رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ سن رہی ہیں یا نہیں، ہم ان کے پاس جا کر بات کرتے ہیں تا کہ ان کے لاشعور میں یہ احساس رہے کہ ان کی فیملی ان کے پاس ہے۔

حسین نواز کے مطابق ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں ، انشااللہ والدہ کی طبیعت بہترہوجائے گی لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

ڈاکٹرزنے لندن میں موجود نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کوکلثوم نواز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا یے جس کے باعث دونوں نے آج وطن واپسی موخر کردی۔

مریم نوازاورنوازشریف کو انیس جون کونیب ریفرنسزکے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے