ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم نے پاناما کو تین صفر سے شکست دیدی

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں بیلجیئم نے پاناما کو تین کے مقابلے میں صفر سے شکست دیدی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے مقابلے میں بیلجیئم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاناما کو تین صفر سے شکست دے دی۔

بیلجیئم کی جانب سے لوکاکو نے 2 اور میرٹینز نے ایک گول اسکور کیا۔

خیال رہے کہ پاناما کا یہ پہلا ورلڈکپ ہے اور اسے اپنے پہلے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے ہرا دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے