ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی مشکلات کا شکار، بنی گالا میں کارکن سراپا احتجاج

اسلام آباد: انتخابی ٹکٹوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف مشکلات کا شکار ہے اور چیئرمین عمران خان کے منانے کے باوجود بڑی تعداد میں کارکنوں کا بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری ہے۔

مظاہرین اب بھی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں، صبح ہوتے ہی ناشتے کے لیے دیگیں چڑھائی گئیں اور ناراض کارکنوں نے ناشتہ کیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق شکایات پر وہ جلد فیصلہ کریں گے۔

گزشتہ روز گجرات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں نے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو عمران خان کے دفتر سے باہر جانے سے روک دیا تھا اور مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

کچھ مشتعل کارکنوں نے عمران خان کے دفتر کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی جس پر سیکیورٹی گارڈز نے انہیں دھکے دے کر اندر جانے سے روکا۔

عمران خان تین بار اپنے گھر سے باہر آئے اور کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کے لیے منانے کی کوشش کی لیکن کارکنوں نے ان کی ایک نہ سنی اور احتجاج کرتے رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں کے مسلسل احتجاج کے باعث بنی گالہ میں پولیس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور عمران خان کی رہائشگاہ پر نجی سیکیورٹی گارڈز بھی منگوا لیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے