کوئٹہ،خودکش حملہ آور نےبکتربند گاڑی کے قریب خود کو اڑا ليا

بلوچستان کے علاقے دشت میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران خود کش حملہ آور نے بکتر بند گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کمپاؤنڈ میں موجود خاتون،بچہ اور ایک دہشت گرد مارے گئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے دہشت میں واقع مکان پر چھاپہ مارا۔ اس دوران گھر کے اندر چھپے دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہل کاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خاتون اہلکار سمیت 5سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا

دہشتگردوں کی جانب سے حملے میں راکٹ لانچر اور دستی بموں کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی جانب سے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور ایک پانچ سالہ بچہ بھی شامل ہے، جو دہشت گردوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی اہل کاروں کی بکتر بند گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، تاہم دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے