بالی وڈ کے سلطان سلمان خان گوگل پر بدترین اداکار

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو گوگل سرچ انجن نے بدترین اداکار قرار دے دیا جس پر سلو میاں کے پرستار آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی نیوز سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے گوگل سرچ انجن پر ’ورسٹ بالی وڈ ایکٹر‘ یعنی بالی وڈ کا بدترین اداکار لکھا تو گوگل نے سلمان خان اور ان کی پروفائل نمایاں کی

گوگل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سلو میاں کے پرستار ٹوئٹر پر بھڑک اٹھے اور لکھا کہ یہ ان کے لیے حیرانی کی بات ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو فلم بینوں کی جانب سے منفی رد عمل کا سامنا ہے لیکن پھر بھی فلم عید کے پہلے ہی ہفتے میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے مدمقابل انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے