سعودی عرب ورلڈ کپ سے باہر، روس اور یوروگوائے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔

گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پہلے ہاف کے درمیان میں یوروگوائے کے کھلاڑی سواریز نے اپنی ٹیم کو برتری دلوادی۔ سعودی ٹیم نے گول اسکور کرنے کی کوشش کی تاہم یوروگوائے پر حملہ کا بہترین انداز میں دفاع کیا۔

اس سے قبل آج کے پہلے میچ میں پرتگال نے مراکش کو 1-0 سے شکست دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے