پاناما پیپرز کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

پاناما پیپرز کی نئی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئیں ۔ کمپنی اپنے پچھتر فیصد کلائنٹس سے بے خبر تھی۔

نئے ناموں میں ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لائنل میسی بھی شامل ہیں ۔ ارجنٹائن کے صدر کے خاندان اور سابق کویتی افسر پر ملک کے سوشل سیکیورٹی سسٹم کو لوٹنے کا بھی الزام ہے ۔

موسیک فونسیکا اپنے پچھتر فیصد کلائنٹس سے بے خبر تھی۔ نئی دستاویزات میں ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لائنل میسی کا نام بھی شامل ہے ۔

ارجنٹائن کے صدر کے خاندان کا نام بھی سامنے آیا۔

تین اپریل 2016ء کو تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم نے ایک کروڑ پندرہ لاکھ خفیہ دستاویزات شائع کیں جنہیں بعد میں پاناما دستاویزات کا نام دیا گیا۔ یہ کاغذات پاناما میں ایک قانونی فرم موساک فونسیکا سے حاصل کیے گئے تھے اور ان میں نواز شریف کے خاندان کی آٹھ غیر ملکی کمپنیوں کی تفصیل بھی موجود تھی۔

پاناما پیپرز کے تہلکہ خیز انکشافات نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔ کسی کا تخت چھن گیا تو کسی نے چُپ سادھ لی۔ پاکستان میں نواز شریف ان انکشافات کے سبب ایک مقدمے میں نااہل قرار پائے۔

پانامہ لیکس کا پہلا شکار آئس لینڈ ہوا، پارلمینٹ ہاؤس کے باہر لاکھوں افراد کا دھرنا کامیاب ہوگیا، بدعنوان وزیراعظم سیگمندر گُن لاگسن کو گھر جانا پڑا۔

اس وقت کے امریکی صدر اوباما نے کانگریس سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے اقدامات اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کئے جائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے