پیرو کو شکست، فرانس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

يكاتيرنبرگ: نوجوان کائلیان باپے کے گول کی بدولت فرانس نے پیرو کو 0-1 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسی شہر يكاتيرنبرگ میں کھیلے گئے گروپ سی کے اس میچ میں شکست کے باعث پیرو ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

19 سالہ باپے نے 34ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔ ان کے طاقت ور شاٹ کو دفاع میں موجود ایک کھلاڑی نے روکنے کی کوشش کی تاہم بال ڈیفلکیٹ ہوتی ہوئی گول تک پہنچ گئی۔

1982 کے بعد پہلی مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کرنے والی پیرو کے کھلاڑی پیڈرو ایکوئنہو کا شاٹ دوسرے ہاف کے پانچویں منٹ میں کیپر کو چکما دینے میں کامیاب رہا تاہم بال گول پوسٹ سے جالگی۔

اس سے قبل ڈنمارک اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ایک، ایک سے برابر ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے