ارجنٹینا کروشیا کے ہاتھوں آؤٹ کلاس، 0-3 سے شکست

ماسکو: فٹ بال ورلڈ کپ 2018 کے اہم میچ میں کروشیا نے ارجنٹنیا کو 0-3 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ ڈی کے اس میچ کے 53ویں منٹ میں ارجنٹینا کے گول کیپر وِلی کبالیرو کی غلطی کی وجہ سے کروشیا کے اینٹی ریبک گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس کے بعد ارجنٹینا نے کروشیا کے ہاف میں دباؤ بڑھاتے ہوئے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاہم کروشیا کے دفاع نے مخالف ٹیم کو گول کرنے سے باز رکھا۔

80ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے لوکا موڈرک نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت دوگنی کردی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ایوان راکیٹک نے تیسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی بنادی۔

اس سے قبل آج ہونے والے دیگر میچوں میں فرانس نے پیرو کو شکست دی تھی جبکہ ڈنمارک اور آسٹرلیا کا میچ برابر رہا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے