گڈانی: سمندر میں نہاتے ہوئے 17 افراد ڈوب گئے

کراچی: گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔

دوسری جانب ڈوبنے والے دو بچے لاپتا ہیں، جن کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جن کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے