کالم نگاراورانسانی حقوق کی کارکن ماروی سرمد کے گھر میں چوری کی واردات

کالم نگار اور انگریزی روزنامہ ڈیلی ٹائمز کی نمائندہ ماروی سرمد کے اسلام آباد میں واقع گھرمیں چوری کی واردات، چور دو لیپ ٹاپ ، ایک سمارٹ فون اور اہل خانہ کے پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات لے اڑے.

ماروی سرمد نے ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ چور پرانے اور زائد المیعاد پاسپورٹ چھوڑ گئے اور نئے پاسپورٹ ساتھ لے گئے . ماروی سرمد کے بقول ان کی شادی کی انگوٹھی اور دو عدد چوڑیاں بھی نہیں مل رہیں . خدشہ ہے کہ وہ بھی چور لے اڑے

اسلام آباد پولیس نے واقعے سے متعلق درخواست وصول کر لی ہے لیکن تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی .

2010 میں بھی ماروی سرمد کے گھر میں چوری کا اس سے ملتا جلتا واقعہ پیش آ چکا ہے

ماروی سرمد انسانی حقوق کے لیے کام کے ساتھ ساتھ پاکستان میں غیر جمہوری قوتوں کی ناقد ہونے کی شناخت بھی رکھتی ہیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے