مریم نواز کا این اے 127 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے مریم نواز شریف کو این اے 127 لاہور سے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔ مریم نواز کا یہ پہلا الیکشن ہے، جس میں وہ بطور امیدوار میدان میں اتریں گی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو ستائیس اور صوبائی حلقے پی پی ایک سو تہتر سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ این اے ایک سو ستائیس پر مریم نواز کا مقابلہ پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ سے ہوگا۔

دوسری جانب لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد سے مقابلے کیلئے ابھی تک کسی ن لیگی رہنما کا نام سامنے نہیں آسکا

ذرائع کے مطابق این اے 125پر ن لیگ کے بلال یاسین اور پرویز ملک پارٹی ٹکٹ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، تاہم پارٹی کی جانب سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے127 کے ساتھ اپنے آبائی علاقے این اے 125سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ،اسی حلقے سے انہوں نے گزشتہ ضمنی الیکشن میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم بھی چلائی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے