این اے 243: عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد

کراچی: اپیلٹ ٹریبونل نے این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کردی جب کہ این اے 95 میانوالی سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات مسترد کرنے پر آر او کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عام انتخابات کے لیے اسلام آباد، لاہور، میانوالی اور کراچی سے کاغذات جمع کرائے جن پر اعتراضات دائر کیے گئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 243 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے وہاب بلوچ نے اعتراضات دائر کیے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے اعتراض کنندہ کے اعتراض مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے کاغذات منظور کیے تھے جس پر اعتراض کنندہ نے آر او کا فیصلہ اپیلٹ ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے بھی آر او کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل پر اپیلٹ ٹریبونل کے جسٹس فیصل زمان خان نے سماعت کی۔

عمران خان کی جانب سے بابر اعوان ٹریبونل میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس بروقت بیان حلفی جمع نہ کرانے کا الزام لگا کر کاغذات مسترد کیے گئے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

سماعت کے بعد عدالت نے ریٹرننگ افسر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر (25 جون) تک کے لیے ملتوی کردی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ عمران خان کےکاغذات نامزدگی اہلیہ کی جائیداد اور زیورات ظاہر نہ کرنے پر مسترد ہوئے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی بنیادوں پر کسی کو الیکشن لڑنے سے نہیں روکا جاسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے