جنرل مشرف کشمیریوں کی خودمختاری کے قائل ہو چکے تھے:کانگریسی رہنما سیف الدین سوز کی کتاب میں انکشاف

بھارتی زیر انتطام جموں کشمیر میں کانگریس سے وابستہ سینئر سیاست دان پروفیسر سیف الدین سوز نے اپنی عنقریب شائع ہونے والی کتاب Kashmir Glimpses of History and the story of the struggle میں لکھا ہے کہ پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے ساتھیوں کو اس بات پر قائل کر لیا تھا کہ تنازع کشمیر پر اقوام متحدہ کی وہ قراردادیں جن میں کشمیریوں کو بھارت یا پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا اختیار دیا گیا تھا، اب قابل عمل نہیں رہیں ۔

Kashmir Glimpses of History and the story of the struggle

انہوں اپنی کتاب کے آخری باب “Kashmir — the way forward.” میں لکھا کہ ”مشرف نے واضح کیا تھا کہ اگر کشمیریوں کو اپنی آزادانہ رائے کے استعمال کا موقع دیا جائے تو وہ خودمختاری کو ترجیح دیں گے ، حقیقت یہ ہے کہ مشرف کا تجزیہ آج کے حالات میں بھی درست معلوم ہوتا ہے ”

اس بیان کے بعد کانگریس نے پروفیسر سیف الدین سوز کے خلاف مناسب کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے . دوسری جانب کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سرجیوالا کا کہنا ہے کہ اس طرح کے منتشر بیانات سے حقیقی ایجنڈے کو متاثر نہیں کرنا چاہیے

سیف الدین سوز کی کتاب ایسے وقت میں شائع ہو رہی ہے جب کانگریس بی جے پی اور پی ڈی پی کے خلاف کشمیر میں امن کو برباد کرنے کے الزامات عائد کر رہی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے