لاڑکانہ میں چیف جسٹس کی برہمی کا سامنا کرنے والے جج نے استعفیٰ دے دیا

کراچی: رواں ہفتے لاڑکانہ میں سیشن کورٹ کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی برہمی کا سامنا کرنے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے استعفیٰ دے دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنا استعفیٰ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا ہے۔

استعفیٰ کے متن کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالتی کارروائی کے دوران میری عدالت کا دورہ کیا، برہمی کا اظہار کیا اور میرا موبائل فون اٹھا کر میز پر پٹخا۔

ل ضمیر سولنگی کے مطابق چیف جسٹس کے دورے کی ویڈیو الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دکھائی گئی، جس سے میرے خلاف غصہ پیدا ہوا اور میری بےعزتی ہوئی۔

جج گل ضمیر سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں، میں اپنی نوکری جاری نہیں رکھ سکتا، لہذا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے