اورنگزیب فاروقی کی جائیداد محدود، مصطفیٰ کمال اور عامرلیاقت مقروض

اسلام آباد: کالعدم اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کے صدر حافظ اورنگزیب فاروقی محدود جائیداد کے مالک جبکہ پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال 12 لاکھ روپے کے مقروض اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر لیاقت حسین پر ڈھائی کروڑ روپے واجب الاد ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کالعدم جماعت اے ایس ڈبلیو جے کے اورنگزیب فاروفی نے راہِ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کے مطابق اہلِ سنت والجماعت کے صدر ایک امام ہیں جن کا کل اثاثہ 70 لاکھ روپے ہے اور تنخواہ 30 ہزار روپے ماہانہ ہے، جبکہ ان کا کوئی کاروبار، گاڑی یا پھر کوئی دیگر اثاثہ نہیں ہے۔

اورنگزیب فاروقی کی اہلیہ کے پاس جواہرات موجود نہیں، جبکہ دستاویزات کے مطابق ان کے خلاف کوئی مقدمہ بھی درج نہیں ہے۔

مصطفیٰ کمال کی جانب سے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشست سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ 12 لاکھ روپے کے مقروض ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی کل مالیت 90 لاکھ روپے ہے۔

دستاویزات کے مطابق مصطفیٰ کمال کی ٹرانسگلوبل کنسٹلٹینسی کی قدر 4 لاکھ روپے، شیئر اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ایک لاکھ 94 ہزار 8 سو 92 روپے ہے جبکہ ان کے پاس ایک لاکھ 93 ہزار رقم ہاتھ میں اور محض 5 سو 55 روپے بینک میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ان کے فرنیچر اور دیگر اشیا کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔

سابق سٹی ناظم کراچی اور سابق پارلیمنٹیرین کے پاس ظاہر کرنے کے لیے کوئی جائیداد، گاڑی یا جواہرات موجود نہیں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عامر لیاقت حسین کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی کے مطابق ان کی کُل جائیداد 4 کروڑ 90 لاکھ 80 ہزار روپے ہے، جبکہ ان پر گزشتہ سال کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

عامر لیاقت حسین کے پاس کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں ایک پلاٹ جبکہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کراچی اور پاکستان ایمپلائز کاپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں ایک ایک گھر ہے۔

عامر لیاقت حسین کا دبئی میں 3 لاکھ درہم کا کاروبار ہے جبکہ ان کا ایک پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی مالیت ایک کروڑ 95 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عامر لیاقت کے پاس 35 لاکھ روپے مالیت کی 2 کاریں جبکہ ان پر ڈھائی کروڑ روپے واجب الادا بھی ہیں۔

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا کی جائیداد بھی محدود ہے، ان کے اثاثوں کی تعداد 78 لاکھ روپے ہے جن میں 71 لاکھ 60 ہزار روپے کیش کی صورت میں ہیں جو زیادہ تر انہیں بطور رکنِ اسمبلی تنخوا کی صورت میں موصول ہوئے تھے۔

شہلا رضا کے پاس کوئی گاڑی یا پھر ان کا کوئی کاروبار نہیں ہے لیکن ان کے پاس 3 لاکھ 90 ہزار روپے کے زیورات اور دیگر اشیا موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے