ایم کیو ایم نے کراچی سے امیدواروں کا فیصلہ کرلیا، علی رضا عمران خان کے مدمقابل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے انتخابات کے لیے کراچی سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کرلیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا جس میں پارٹی کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی نے انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی سے امیدواروں کے حتمی ناموں کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی انتہائی اہم نشست این اے 243 سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقابلے کے لیے ایم کیو ایم نے علی رضا عابدی کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این اے 246 لیاری سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے کے لیے محفوظ یار خان کو میدان میں اتارا جائے گا۔

این اے 253 میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کے مدمقابل اسامہ قادری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی این اے 255 سے انتخاب لڑیں گے جب کہ فاروق ستار این اے 245 اور 247 سے انتخاب لڑیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 124 اور ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل پی ایس 127 سے انتخاب لڑیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے