سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی تاحیات نااہل قرار

ایپلٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تاحیات نااہل قرارد یدیا، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شاہد خانان عباسی صادق اور امین نہیں رہے۔

این اے57 کی کاغذات نامزدگی پر ایپلٹ ٹربیونل نے شاہدخاقان عباسی کو تاحیات نااہل قرار دیدیا، عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شاہدخاقان عباسی دیانتدار اور امین نہیں رہے، ایپلٹ ٹریبونل نے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت ڈیکلریشن جاری کردیا۔

تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شاہد خاقان ووٹرز سے مکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے، یہ ٹریبونل قانون کے تحت کورٹ آف لاہے۔

واضح رہے کہ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کےسربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نےجاری کیا جبکہ مسعودعباسی ایڈووکیٹ نےکاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل کی تھی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےفیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل غلط فیصلہ ہے، بدقسمتی ہےکہ ٹریبونل نےایسا فیصلہ کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کوایسا فیصلہ کرنےکا کوئی اختیار نہیں، درخواست گزارکےفضول اعتراضات اٹھائےتھے، 2018 میں متنازع الیکشن ہونےجارہے ہیں ، الیکشن کمیشن اورچیف جسٹس کونوٹس لینا چاہئے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ فیصلےمیں شعروشاعری کی گئی ہے، جو کچھ ہورہا ہے وہ اس ملک کی بدقسمتی ہے، یہی اثاثےمیں25سال سےجمع کروارہاہوں، ایسے فیصلے الیکشن کو مشکوک بنارہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے