الیکشن2018،انتخابی نشانات،امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہوگی

ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی نشانات اور امیدواروں کی حتمی فہرست آج الیکشن کمشین آف پاکستان کی جانب سے جاری کی جائے گی۔ جاری کردہ فہرستیں آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی۔

حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کی جایئں گی اور انتخابی نشان بھی جاری ہوں گے۔ اس سے قبل انتخابی عمل کیلئے پہلے مرحلے میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد اسکروٹنی کا عمل مکمل ہوا، تیسرے مرحلے میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری اور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا عمل جمعہ کے روز مکمل ہوا، جس کے دوران کئی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔

ہفتہ کے روز حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار یکم جولائی سے 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے، جس کیلئے امیدواروں کو 23 دن انتخابی مہم چلانے کیلئے ملیں گے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عام انتخابات کیلئے پولنگ کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام 6 بجے بلا تعطل جاری رہے گی۔ ووٹرز اپنے حق رائے دہی با آسانی استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق امیدوار پولنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہوں گے۔ جس کے بعد 25 جولائی کو عام انتخابات کے لیے ملک میں بھر میں پولنگ ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے