شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم انتقال کر گئے۔

Sheikh-Ahmed-bin-Mohammed

خاندانی ذرائع کے مطابق شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کی وفات حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوئی۔

دبئی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا گیاہے اور متحدہ عرب امارات کے پرچم تین دن تک سرنگوں رہیں گے۔

متوفی شیخ راشد عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے سب سے بڑے بیٹے تھے ، ان کی عمر 34 برس تھی ۔

عرب میڈیا کے مطابق شیخ راشد کی نماز جنازہ مغرب کے بعد دبئی کی زیبل مسجد میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ام حریر قبرستان میں کی جائے گی۔

شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کو شعر و شاعری اور کھیلوں سے خاص شغف تھا اور وہ دبئی میں مقبول اور ہر دلعزیز تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے