بھارتی اسپتال میں دل کی سرجری کے بعد انتقال کرجانے والی 7 سالہ زینب سپرد خاک

فیصل آباد: بھارتی اسپتال میں دل کی سرجری کے بعد انتقال کرنے والی 7 سالہ زینب کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔زینب کی تدفین فیصل آباد کے مقامی قبرستان چوہڑ ماجرہ میں کی گئی۔

کمسن زینب کے دل میں 3 سوراخ تھے اور اس کے دل کا بایاں حصہ بھی کام نہیں کر رہا تھا، پاکستان میں علاج ممکن نہ ہونے کے باعث بچی کے والد اسے سرجری کے لیے بھارتی شہر لدھیانہ لے گئے تھے، جہاں گزشتہ روز وہ انتقال کر گئی تھی۔

زینب کے والد کو اپنی بیٹی کی میت پاکستان واپس لانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا تھا کہ سفری دستاویزات کے لیے پولیس کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفترکے چکر لگوا رہی ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے بیٹی کی میت واپس لانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن سے مدد کی بھی اپیل کی تھی۔

جس کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے زینب کی میت وطن واپس لانے کی یقین دہانی کرائی تھی اور گزشتہ رات بچی کی میت پاکستان پہنچا دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے