سپریم کورٹ کا 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 2005 سے لے کر اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے دفتر میں وکلا کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی جس کے دوران 2005 سے اب تک وکلا کی تمام ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام جامعات ڈگریوں کی تصدیق خود کریں گی۔

عدالت نے سپریم کورٹ کی تمام بار کونسلز کو ایڈیشنل رجسٹرار سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت (منگل) 10 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ رواں سال 10 مئی کو ایک کیس کی سماعت کے دوران وکیل رہنما حامد خان کی استدعا پر چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ تمام بار کونسلز ایک ماہ میں فوری طور پر عمل کر کے رپورٹ دیں جب کہ عدالت نے اس معاملے پر معاونت کے لیے ہائرایجوکیشن کمیشن کو بھی ہدایات جاری کی تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے