جب ماں ہوئی ناراض تو۔ ۔ ۔ ۔

angry mom

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر ایک ماں کا اپنے 13سالہ بیٹے کے لیے لکھا گیا خط بڑے پیمانے پر پڑھا جارہا ہے۔ اس خط میں ماں کو اپنے بیٹے کے بیگانوں والے رویے پر شدید غصہ ہے ۔ ناراض ماں نے انتہائی دلچسپ انداز میں اپنے بیٹے کو ’آزاد روی‘ کا سبق دینے کی کوشش کی ہے ۔ اسٹیلا ہویشام نامی اس خاتون نے اپنے بیٹے ارون کے رویے پر اپنے خط میں ان خیالات کا اظہار کیا:

ناراض ماں کا خط

’ ڈئیر ارون !
تم نے محض13برس کی عمر میں مجھ سے بیگانوں والا رویہ اختیار کیا حالانکہ میں تمہاری ماں ہوں۔میرا خیال ہے تمہیں آزاد روی کا سبق دینا چاہیے۔تم نے مجھے کہا کہ اب تم پیسے کماتے ہواب وہ تمام چیزیں تم مجھے باآسانی خرید کر دے سکتے ہو جو میں نے ماضی میں کبھی تمہارے لیے خریدیں تھیں۔اگر تمہیں اپنے لیمپس اور لائٹ بلب پسند ہیں اور تم انٹرنیٹ کی سہولت چاہتے ہو تو تمہیں اپنا حصے کا خرچہ ادا کرنا ہو گا۔
کرایہ:430ڈالرز
بجلی کا بل:116ڈالرز
کھانا:150ڈالرز
اور ہاں تمہیں پیر ،بدھ اور جمعے کو کچرا دان خالی کرنے کے علاوہ صفائی بھی کرنی پڑے گی۔اپنا غسل خانہ خود صاف کر و اور کھانا بھی خو دہی تیار کرو۔ کھانا بنانے کے بعد کچن کی صفائی بھی تمہیں کرنی ہے۔ اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو میں تم سے’میڈ فیس‘ کی مد میں یہ تمام کام کرنے کے ہر روز 30ڈالرز وصول کروں گی۔
اور ہاں اگر تم ایک بار پھر سے میرے کمرے کے ساتھی کی بجائے میرے بیٹے کی طرح رہنا چاہو تو ہم اس پرمذاکرات کر سکتے ہیں۔
محبت سے ،
تمہاری ماں‘‘

2

یہ واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا ۔ اسٹیلا نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’اب معاملہ سدھار کی جانب بڑھ رہا ہے اور بیٹا میرے باتوں پر عمل کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے