برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں کشیدگی، کئی حریت رہنما نظربند

واضح رہے کہ حریت قیادت نے 8 جولائی کو برہان وانی کی برسی کے موقع پر آج اور کل وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔

کشمیری رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل قابض انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور بھارت مخالف احتجاج اور مظاہرے روکنے کے لیے وادی میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں متعدد حریت رہنماؤں کو بھی گرفتار اور گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ خوفزدہ کٹھ پتلی انتظامیہ مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے یہ کام کررہی ہے۔

دوسری جانب دختران ملت کی سربراہ آسیہ انداربی کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میں سری نگر سے نئی دلی منتقل کردیا، جہاں دلی کی عدالت نے آسیہ اندرابی کو دو ساتھیوں سمیت 10 روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کردیا۔

یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کو 8 جولائی 2016 کو محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران 2 ساتھیوں کے ہمراہ شہید کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے