بھارت میں ہندی کو لاتیں۔ ۔ ۔

police 2

یہ ایک 65سالہ غریب شخص کی تصویرہے ۔

کشن کمار نامی یہ غریب بوڑھا گزشتہ 35برس سے لکھنو کے جنرل پوسٹ آفس کے سامنے بیٹھتا ہے۔

اس کے پاس ایک پرانا ٹائپ رائٹر ہے جس پر یہ ہندی ٹائپ کر کے گزر بسر کا سامان کرتا ہے۔کشن کمار روزانہ قریب10گھنٹے اپنے ٹائپ رائٹر پر کام کرتا ہے اور انتہائی معمولی سی رقم اکھٹی کر پاتا ہے۔

یو پی کے رشوت خور پولیس کارندے نے اس غریب کے ٹائپ رائٹر کے ساتھ ساتھ اس کا دل بھی توڑ دیا ۔

طاقت اور اختیار کے نشے میں دھت پولیس اہلکار نے لات مار کر کشن کمار کے ٹائپ رائٹر کے  ٹکڑے کر دیے ۔

پولیس اہلکار کے کندھوں پر لگے ستاروں کے چمک نے اس کی آنکھیں اندھی کر دی تھیں۔

کشن جب اپنے خوابوں کو اس ٹائپ رائٹر کے ٹکڑوں کی صورت میں سمیٹ رہا تھا تو پولیس اہلکار نے پاؤں کی ٹھوکر سے پھر وہ ٹکڑے بکھیر دیے۔

بوڑھے کشن کمار نے روتے ہوئے ایک رپورٹر کویہ الفاظ کہے:

’ میرے ٹائپ رائٹر کی طرح شایداب بھارت کو ہندی کی ضرورت نہیں رہی‘

کشن کمار کی کمائی کا اکلوتا ذریعہ ظالم پولیس اہلکار نے جوتے کی ٹھوکر سے پاش پاش کر دیا مگر قریب کسی نامعلوم کیمرے نے اپنی آنکھ میں یہ المناک منظر محفوظ کر لیا ۔

انٹرنیٹ پر یہ تصاویر آتے ہی بڑے پیمانے پر کشن کی مدد کے لیے اپیلیں جاری ہیں۔ دوسری جانب عوامی دباؤ پر پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے