حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار، وارنٹ انٹرپول کو ارسال

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دے دیا جب کہ وزارت داخلہ نے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحب زادی مریم نواز اور داماد محمد صفدر کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

وارنٹ جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کے لیے وارنٹ انٹرپول کو ارسال کردیے ہیں تاہم انٹرپول کی جانب سے وارنٹ منظور ہونے کی صورت میں ہی مزید کارروائی ممکن ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے