خوشاب: سنگدل خاتون نے شوہر اور 4 بچوں کوقتل کردیا

خوشاب: صوبہ پنجاب کے شہر خوشاب میں ایک سنگدل خاتون نے اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خوشاب کے علاقے جوہرآباد میں پیش آیا، جہاں خاتون نے اپنے شوہر، 2 بیٹوں اور 2 بیٹیوں کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے واردات کے بعد خود ہی تھانہ سٹی میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

دوسری جانب مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، تاہم شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے