ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیاتی حکومتیں معطل

اسلام آباد: پاکستان کی انتخابی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام انتخابات کے پیش نظر بلدیاتی حکومتوں کو معطل کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام بلدیاتی حکومتیں 25 جولائی کو رائے شماری کے انعقاد تک معطل کی ہیں۔

ای سی پی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس دوران نکاسی آب اور صفائی ستھرائی کی صورتحال معمول پر رہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل بلدیاتی محکموں پر کسی بھی امیدوار کی انتخابی مہم کا حصہ بننے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہے جس کے لیے ای سی پی تمام ضروری اقدامات اٹھاسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے