منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری کا آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 35 ارب روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور گزشتہ روز ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئی جنہوں نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا دونوں 25 جولائی کے بعد پیش ہوسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے قانونی و سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس موقع پر وکلا کی ٹیم بھی آصف علی زرداری کے ہمراہ ہو گی جب کہ پارٹی رہنماؤں کو سپریم کورٹ میں ساتھ لے جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم نیئر بخاری اور فرحت اللہ بابر کا سابق صدر کے ہمراہ عدالت جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو آج سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے