شہباز شریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات ،والدہ نے شفقت کی اور سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں اپنی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات کی اور ان سے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، والدہ نے شفقت کی اور سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں اپنی والدہ شمیم اختر سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں۔ والدہ نے ان کے سر پر دست شفقت رکھ کر دعا دی۔ اس دوران نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران والدہ نے اپنے بیٹے نوازشریف اور مریم نواز سے ملنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ حالات جو بھی ہوں وہ لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے اور پوتی سے ملنے ضرور جائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے