بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے

لاہور: ملک میں بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈپریشر کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق وال سارٹن نامی گولی میں کینسر کو باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں، ڈاکٹر اور مریض متعلقہ گولی کا استعمال فوری طور پر ترک کردیں۔ وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

پابندی کا شکار کمپنیوں میں افروز فارما سیوٹیکلز، ہائی کیو فارما، فارم ایوو، سمیع فارما سیوٹیکلز، ٹابروس فارما، سرل فارما سیوٹیکلز اور جینیٹکس فارما سیوٹیکلز شامل ہیں۔ ڈریپ نے امارانٹ اور سیف فارما سیوٹیکلز کو بھی ادویات مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے